Urdu book · اظہارِ دین

اظہارِ دین

Urdu book, p. 753

By Maulana Wahiduddin Khan

دورِ حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دورِ اسلام ہے۔ دورِ حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو از سر نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علمِ کلام ہے۔ دورِ جدید کو ایک آئیڈیا لوجی کی ضرورت ہے۔ اسلام اسی آئیڈیا لوجی کا دوسرا نام ہے۔ روحِ عصر سب سے زیادہ جس چیز کی طالب ہے، وہ بلاشبہ دینِ اسلام ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحیدِ دین ہے اور اپنے طریقِ کار کے اعتبار سے، مبنی بر امنِ دین — عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے اظہارِ دین کا مطالعہ کیجیے۔ مولانا وحید الدین خاں (2021-1925ء) ایک اسلامی اسکالر اور حامیِ امن مفکر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولانا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابلِ فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تاکہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔ mwkhan.com cpsglobal.org ISBN 978-81-7898-976-1 9 788178 989761 Goodword Books CPS International اظہارِ دین مولانا وحید الدین خاں Goodword Books اظہارِ دین عصری اسلوب میں اسلام کا علمی اور فکری مطالعہ مولانا وحیدالدین خاں

The printed page

‹ Previous page About this book Open in the reader

Printed page