Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

سوال و جواب

Urdu book, p. 148

By Maulana Wahiduddin Khan

ساتھ کیا ہے۔ میں آپ کے اس بیان کو قطعی طور پر درست نہیں مانتا۔ 5۔ آپ کی اصل غلطی یہ ہے کہ آپ مشترک خاندان میں رہتے ہیں۔ آپ کو دو میں سے ایک کام کرنا چاہیے، یا تو آپ الگ گھر لے کر بیوی کے ساتھ رہیں، یا آپ کو اگر مشترک خاندان میں رہنا ہے تو آپ یک طرفہ طور پر صبر کا طریقہ اختیار کریں۔ آپ کو میرا مشورہ ہے کہ آپ میری دو کتابیں ”خاتونِ اسلام“ اور ”عورت معمار انسانیت“ کا مطالعہ فرمائیں۔ سوال عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شادی یا نکاح کے معاملے میں اسلام کا طریقہ ارینجڈ میریج (arranged marriage) کا طریقہ ہے، مگر موجودہ زمانے میں اس طریقے کو روایتی (traditional) طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ آج کل کے نوجوانوں کا خیال ہے کہ شادی یا نکاح زندگی کا ایک بے حد اہم معاملہ ہے۔ اس لیے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا یہ ماننا ہے کہ انھیں اس معاملے کا فیصلہ خود کرنا چاہیے ۔ اس دوسرے طریقے کو عام طور پر لو میریج (love marriage) کہا جاتا ہے ۔ اس معاملے میں آپ کی رائے کیا ہے۔ براہِ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔ (رابعہ، کرناٹک) جواب موجودہ دنیا عقل کا امتحان ہے۔ جو آدمی سوچ سمجھ کر کام کرے گا، وہ کامیاب ہوگا اور جو شخص محض جذبات کے تحت کام کرے گا، وہ ناکام ہوگا۔ جہاں تک شادی کا تعلق ہے، شادی لو میریج کا نام نہیں۔ لو آفیئر (love affair) یا لو میریج کی کوئی حقیقت نہیں۔ یہ صرف سطحی جذباتیت کا خوب صورت نام ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شادی یا نکاح اپنے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page