سوال و جواب
Urdu book, p. 152
By Maulana Wahiduddin Khan
سوال مجھے نہیں معلوم میں کہاں سے شروع کروں۔ میں جب سولہ سال کی تھی، تو میں نے اپنے اکیس سالہ بھائی کو کھو دیا۔ اس کے فورا بعد میرے والدین فوت ہو گئے۔ شادی کے بعد میرے دو بھائی (brothers in law) اپنے پیچھے دولڑکوں کو چھوڑ کر انتقال کر گئے۔ ایسی کٹھن صورتِ حال میں، میں کیا کروں۔ کیا آپ مجھے کوئی دعا پڑھنے کی نصیحت کریں گے؟ (مژثناخان، پاکستان) جواب آپ کو جو صورتِ حال پیش آئی ہے، وہ آپ کے لیے ایک نعمت ہے۔ دنیا کے سہارے کا رہنا یا نہ رہنا، دونوں اللہ کے فیصلے ہیں ۔ جب آپ دیکھیں کہ دنیا کے سہارے آپ سے ٹوٹ رہے ہیں ، تو اس کو پازیٹیو سنْس (positive sense) میں لیں۔ اس کو سمجھ لیجیے کہ یہ اللہ رب العالمین کا آپ کے لیے منصوبہ ہے کہ آپ رب العالمین سے جڑیں، زیادہ سے زیادہ آپ اس کی رحمت کے مستحق بنیں۔ آپ کے اندر زیادہ سے زیادہ اسپرچول ڈیویلپمنٹ (spiritual development) ہو ۔ یہ سب باتیں شکر کی باتیں ہیں، نہ کہ شکایت کی باتیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader