خوشگوار تعلق کا راز
Urdu book, p. 40
By Maulana Wahiduddin Khan
خوشگوار تعلق کا راز ایک شادی شدہ نوجوان نے سوال کیا کہ شوہر اور بیوی کے درمیان خوشگوار تعلق کا فارمولا کیا ہے ۔ میں نے کہا کہ اس کا سادہ فارمولا صرف ایک ہے ـــ مرد عورت کے جذباتی مزاج (emotional nature) کو برداشت کرے، اور عورت مرد کے بے لچک مزاج (stubborn nature) کو برداشت کرے۔ اس کے بعد ، ان شاء اللہ ، ساری عمر دونوں کے درمیان خوشگوار تعلق قائم رہے گا: A woman should learn to adjust with the stubborn nature of a man, and a man should learn to adjust with the emotional nature of a woman. عورت اور مرد ، دومضاد (opposite) صنف نہیں ہیں ، بلکہ دونوں ایک دوسرے کا تکملہ (counterpart) ہیں ۔ اس بنا پر دونوں کے اندر بعض اضافی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ عورت کے اندر اگر جذبات زیادہ ہیں تو وہ اس کی اضافی خصوصیت ہے، وہ کسی کمی کی بات نہیں ۔ اسی طرح مرد کے اندر اگر بے لچک مزاج ہے تو وہ اس کی کمزوری نہیں بلکہ وہ اس کی اضافی خصوصیت ہے۔ زندگی میں دونوں چیزیں یکساں طور پر ضروری ہیں۔ عورت اور مرد دونوں کو چاہیے کہ وہ اس فرق کو تخلیقی نظام (creation plan) کا حصہ سمجھیں۔ اگر دونوں اس حقیقت کو جان لیں تو دونوں کے اندر ایک دوسرے کے اعتراف کا مزاج پیدا ہوگا، نہ کہ شکایت اور ٹکراؤ کا مزاج۔ اپنے جذباتی مزاج کی بنا پر ، عورت کے اندر نرمی ہوتی ہے۔ اس کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ معاملے کو نرمی کے ساتھ سلجھائے۔ اسی طرح مرد کے بے لچک مزاج کا یہ فائدہ ہے کہ جہاں ضرورت ہو کہ معاملے کو زیادہ مضبوطی کے ساتھ ڈیل (deal) کیا جائے،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader