فارمولا آف تھرٹی سیکنڈ
Urdu book, p. 47
By Maulana Wahiduddin Khan
فارمولا آف تھرٹی سیکنڈ مرد اپنی فطرت کے اعتبار سے انانیت پسند ہے، اور عورت اپنی فطرت کے اعتبار سے جذباتی ہے۔ اسی فرق کی بنا پر اکثر دونوں میں جھگڑا اکھڑ اہوجاتا ہے۔ دونوں کے درمیان اس فرق کو مٹایا نہیں جاسکتا۔ اس مسئلے کا حل صرف ایک ہے، اور وہ یہ کہ جب مرد کی انا بھڑک کے تو عورت خاموش ہو جائے، اور جب عورت کے جذبات بھڑکیں تو مرد خاموشی اختیار کرلے۔ دونوں میں سے کوئی بھی ردعمل کا طریقہ اختیار نہ کرے۔ اس کے سوا اس مسئلے کا کوئی اور حل سرے سے ممکن ہی نہیں۔ ہر منفی جذبہ، مثلاً غصہ وغیرہ کا معاملہ یہ ہے کہ جب وہ بھڑکتا ہے تو وہ اپنے آپ بھڑکتا ہے، لیکن ابتدائی طور پر وہ ایک حد کے اندر ہی رہتا ہے۔ حد سے آگے جانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے کہ اس کو کوئی بڑھاوا (boost) دینے والا بڑھاوا دے۔ یہ بڑھاوا دینے والا خود کوئی انسان ہوتا ہے۔ اگر آدمی اپنی طرف سے پوسٹ فراہم نہ کرے تو ہر منفی جذبہ تھوڑی دیر کے بعد اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔ منفی جذبے کے بارے میں فطرت کا قانون یہ ہے کہ وہ پیدا ہونے کے بعد تھرٹی سیکنڈ تک اوپر کی طرف جاتا ہے۔ اس کے بعد اگر اس کو مزید پوسٹ نہ ملے تو تھرٹی سیکنڈ کے بعد وہ فطری طور پر نیچے کی طرف جانے لگتا ہے۔ شوہر اور بیوی دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فطرت کے اس قانون کو سمجھیں، جس کو ہم نے تیس سیکنڈ کا فارمولا (formula of 30-seconds) کہا ہے۔ فطرت کے اس قانون کو جاننا شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے۔ جو شوہر اور بیوی اس قانون کو جان لیں، ان کی زندگی میں کبھی ایسا بحران (crisis) نہیں آئے گا جو بڑھ کر بریک ڈاؤن (break down) تک پہنچ جائے۔ خالق نے فطرت کے اندر تمام ضروری

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader