میکے اور سسرال کا فرق
Urdu book, p. 81
By Maulana Wahiduddin Khan
سسرال کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ سسرال میں لڑکی کو غیر خونی رشتے داروں کے درمیان رہنا پڑتا ہے۔ میکے کا کلچر اگر دیے بغیر پانے کے اصول پر قائم تھا تو سسرال کا کلچر یہ ہوتا ہے کہ دو گے تو پاؤ گے، اگر نہیں دیا تو تم کو بھی کچھ ملنے والا نہیں۔ لڑکیاں عام طور پر میکے اور سسرال کے اس فرق کو نہیں سمجھتیں۔ چنانچہ وہ ہمیشہ ایک غیر حقیقی احساس میں جیتی رہتی ہیں ۔ میکے کو اچھا سمجھنا اور سسرال کو اس کے مقابلے میں برا سمجھنا۔ یہ مزاج خواتین میں عام ہے۔ اس کا نقصان سب سے زیادہ خود خواتین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اپنے اس غیر حقیقی مزاج کی بنا پر وہ اپنے شوہر اور اپنے سسرال والوں سے گہرا تعلق قائم نہیں کر پاتیں۔ خالق نے ہر عورت اور مرد کو مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اس دنیا میں ہر عورت اور مرد کے لیے کوئی بڑا رول مقدر ہے۔ اس رول کے لیے ضروری ہے کہ عورت اپنے نئے رشتے داروں کے ساتھ بھر پور تعلق قائم کر کے رہے۔ مگر اکثر عورتیں اپنے سسرال والوں کے ساتھ یہ تعلق قائم نہیں کر پاتیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ رول ادا نہیں کر پاتیں جو ان کے خالق نے ان کے لیے مقدر کیا تھا۔ اس دنیا میں کسی بڑے رول کے لیے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ گھر اسی قسم کا اجتماعی ادارہ ہے۔ ہر گھر اپنی اجتماعی کوشش سے ایک بڑا کام کر سکتا ہے، لیکن یہ بڑا کام اسی گھر کے لوگ انجام دیں گے جو اپنے گھر کو حقیقی معنوں میں ایک اجتماعی ادارہ بنا دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی عورت کے لیے اس کی سسرال بھی اسی طرح اس کا اپنا گھر ہے جس طرح اس کا میکہ اس کے لیے اس کا اپنا گھر تھا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader