کامیاب خاندانی زندگی
Urdu book, p. 90
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہتر رفیق حیات بنیں ، دونوں ایک دوسرے کے لیے تکمیلی حصے کا رول ادا کریں۔ صنفی مساوات کا تصور ایک غیر فطری تصور ہے۔ وہ زوجین کے درمیان غیر ضروری نزاع پیدا کرنے والا ہے۔ اس کے مقابلے میں صنفی فرق کا تصور ایک فطری تصور ہے۔ وہ زوجین کے درمیان تعاون کا ذہن پیدا کرتا ہے۔ وہ زوجین کو اس قابل بناتا ہے کہ دونوں دو پہیوں کی طرح باہم مل کر زندگی کی گاڑی کامیابی کے ساتھ چلاتے رہیں۔ عورت اور مرد کا تعلق جدید دور میں ایک نظریہ بہت زیادہ عام ہے ، وہ ہے صنفی مساوات (gender equality) کا نظریہ ۔ اس نظریہ کو دورِ جدید کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے ۔ مگر یہ نظریہ ایک غیر فطری نظریہ ہے۔ فطرت کے قانون کے مطابق ، عورت اور مرد کے درمیان فرق پایا جاتا ہے ۔ پیدائشی طور پر عورت مس ڈیفرنٹ (Ms. Different) ہے ، اور ہر مرد مسٹر ڈفرنٹ (Mr. Different)۔ عورت اور مرد کے درمیان یہ فرق ایک گہری حکمت پر مبنی ہے۔ اس کی وجہ سے یہ ممکن ہوتا ہے کہ دونوں اپنے اپنے اعتبار سے ایک دوسرے کے مشیر (adviser) بنیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فطرت کے نظام کے مطابق صنفی حصے داری (gender partnership) کا نظریہ زیادہ درست نظریہ ہے ، نہ کہ صنفی برابری کا نظریہ۔ انسان کی زندگی مسائل (problems) کا مجموعہ ہے۔ یہ مسائل ہمیشہ مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اس لیے بار بار یہ ضرورت ہوتی ہے کہ زندگی کے دو ساتھیوں میں دو مختلف صفات ہوں تا کہ ہر مسئلہ کو منیج (manage) کیا جا سکے۔ ہر ایک اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق مسائل حیات کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader