Urdu book · کاروانِ ملّت

مسائل ملت

Urdu book, p. 121

By Maulana Wahiduddin Khan

مسئلہ جان و مال کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔ وہ سب سے زیادہ اسی مسئلہ پر سوچتے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں کا سب سے زیادہ اسی سوال پر مرتکز رہتی ہیں۔ اس سوال کو ذہن میں رکھ کر اگر ہم قرآن کو پڑھنا شروع کریں تو اس کو پڑھتے ہوئے ہم سورہ المائدہ کی اس آیت (نمبر ۶۷) پر پہنچیں گے جس میں تحفظ کے مسئلہ کا جواب نہایت واضح اور غیر مبہم انداز میں موجود ہے۔ وہ آیت یہ ہے : یا ایها الرسول بلغ ما انزل اے پیغمبر جو کچھ تمہارے رب کی طرف اليك من ربك وان لم تفعل فما سے اتر ابے اس کو پہنچا دو۔ اور اگر تم نے ایسا نہ کیا بلغت رسالته والله يعصمك تو تم نے اللہ کے پیغام کو نہیں پہنچایا۔ اور اللہ تم کو من الناس ان الله لا يهدى القوم لوگوں سے بچائے گا۔ اللہ یقیناً منکر لوگوں کو راہ الكفرين نہیں دکھاتا۔ اس آیت پر غور کیجئے ۔ اس میں عبارت النض کی سطح پر یہ بات نکل رہی ہے کہ عصمت من الناس کا راز دعوت الی اللہ میں چھپا ہوا ہے۔ جب بھی مسلمانوں کو محسوس ہو کہ ان کے لئے غیر اقوام کی طرف سے تحفظ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے تو انہیں فوراً دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول ہو جانا چاہئے اور اس کو اس کے تمام ضروری آداب کے ساتھ جاری رکھنا چاہئے ۔ یہی تحفظ کے مسئلہ کا سب سے زیادہ یقینی حل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کوئی قوم مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کرتی ہے تو عین اس وقت بھی اس کے لئے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اپنے اندر خدا کی پیدا کی ہوئی فطرت کو بدل دے۔ یہ فطرت پیدائشی طور پر اسلام کی طالب ہوتی ہے۔ ہر آدمی اپنی ابتدائی فطرت کے اعتبار سے دین اسلام پر پیدا کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کا ہر دشمن امکانی طور پر ان کا دوست ہوتا ہے ۔ کیونکہ اگر اس کی سوئی ہوئی فطرت کو جگا دیا جائے تو وہ اسلام قبول کرلے گا۔ اور جب وہ اسلام قبول کرلے گا تو وہ بھی مسلمانوں کی ملت میں شامل ہو کر ان کا جزو بن جائے گا۔ اور اس کے بعد مسلمانوں کا مسئلہ اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔ تاریخ نے بار بار قرآن کے اس اصول کی تصدیق کی ہے۔ دور اول میں عرب کے مشرکین نے ابتدا ء رسول اللہ کی سخت مخالفت کی مگر آپ ان کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے صبر و حکمت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page