Urdu book · کاروانِ ملّت

اسلام کا سیلاب

Urdu book, p. 210

By Maulana Wahiduddin Khan

بیسویں صدی کے آغاز میں ترکی کی عثمانی خلافت ٹوٹنے لگی تو تمام مسلمان گھبرا اٹھے۔ اس زمانہ کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی شبلی نعمانی کے اس شعر میں ملتی ہے : زوالِ دولت عثماں زوالِ شرع و ملت ہے عزیز و فن کہ فرزند و عیال و خانماں کب تک مگر یہ مسلمانوں کے لکھنے اور بولنے والوں کی کوتاہی تھی۔ انھوں نے اپنی کوتاہ فکری کی بنا پر اسلام کی طاقت کا کم تر اندازہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام کو کسی سلطان یا کسی سلطنت کی ضرورت نہیں۔ وہ خود اپنی طاقت سے زندہ رہتا ہے اور ترقی کرتا ہے۔ کسی کی موت یا کسی حکومت کا زوال اس کا راستہ روکنے والا نہیں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page