Urdu book · کاروانِ ملّت

کاروان ملت

Urdu book, p. 64

By Maulana Wahiduddin Khan

اردو اگرچہ اب بھی اس ملک میں باقی ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ باقی رہے گی۔ مگر یہ ایک واقعہ ہے کہ داعی اور مدعو کے درمیان رابطہ کی زبان کی حیثیت سے اس کی سابقہ اہمیت ختم ہوچکی ہے۔ اب مسلمانوں کو ماضی کا نوحہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اب انہیں یہ کرنا ہے کہ ملک کی قومی زبان نیز علاقائی زبانوں کو سیکھیں۔ تاکہ اردو کی سطح پر جو رشتہ ختم ہوگیا ہے اس کو دوسری زبانوں کی سطح پر دوبارہ حاصل کیا جاسکے۔ یہی ماضی کی غلطی کی واحد تلافی ہے۔ مسلمانوں کو بین اقوامی زبان بھی سیکھنا ہے اور اسی کے ساتھ ملکی اور قومی زبان بھی۔ اس طرح وہ موجودہ دنیا میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرسکتے ہیں۔ اور آج کی دنیا میں ایک داعی گروہ کی حیثیت سے نمایاں ہو سکتے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page