دورِ جدید کی مسلم تحریکیں
Urdu book, p. 84
By Maulana Wahiduddin Khan
دورِ جدید کی تحریکیں موجودہ زمانہ میں مختلف مسلم ملکوں میں بہت سی بڑی بڑی تحریکیں اٹھیں جو اپنے دعوے کے مطابق تجدید کی تحریکیں تھیں ۔ مزید یہ کہ ان تحریکوں کو بہت بڑی مقدار میں ساتھ دینے والے افراد بھی ملے اور مادی وسائل بھی ، حتیٰ کہ اس سے بھی زیادہ جتنا قدیم زمانہ میں پیغمبروں کو ملے تھے ۔ اس کے باوجود یہ تحریکیں عملی طور پر سراسر بے نتیجہ رہیں ۔ وہ اُس منزل پر پہنچنے میں ناکام رہیں جس کو انہوں نے اپنا نشانہ بنایا تھا ۔ ان تحریکوں کے معتقدین نے بطورِ خود اگرچہ بہت بڑے بڑے الفاظ پالئے ہیں جو وہ اپنی تحریک یا اپنی شخصیتوں کے بارہ میں بول سکیں ، مگر یہ محض الفاظ ہیں ، اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ۔ شریف یہ اپنے درک وبات میں برے فرق اور اختلاف کی ہے اور بچے ہیں مثلاً سید ابوالاعلیٰ مودودی کے معتقدین موجودہ عہد کو ”سید مودودی کا عہد“ کہتے ہیں ۔ مگر اس کی حقیقت لفظی بازیگری سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ میں نے ان حضرات سے کئی بار پوچھا کہ جس چیز کو آپ سید مودودی کا عہد کہتے ہیں وہ کہاں ہے تاکہ میں بھی وہاں جاکر اسے دیکھوں۔ کیا وہ سید ابو الاعلیٰ مودودی کے اپنے مکان میں ہے۔ کیا وہ اس شہر میں یا اس ملک میں ہے جہاں وہ رہتے تھے۔ کیا وہ اس جماعت میں ہے جس کو انھوں نے قائم کیا اور چلایا۔ اس کا جواب ان حضرات کے پاس کچھ نہیں۔ اس کے باوجود وہ اپنے اس محبوب تخیل (سید مودودی کا عہد) کو بدستور لکھے اور چھاپے چلے جارہے ہیں۔ ــــــــ یہ مردہ قوم کی مخصوص علامت ہے کہ جس چیز کو وہ حقیقت میں نہ پائے اس کو وہ الفاظ میں پاکر کامیابی کا جشن مناتی ہے۔ موجودہ زمانہ کی تجدیدی تحریکوں کی ناکامی کی وجہ کیا تھی، اس کی سادہ سی وجہ یہ تھی کہ یہ تحریکیں تجدیدی تحریکیں تھیں ہی نہیں۔ تجدید دین ، ابدیت کی بنیاد پر اٹھنے کا نام ہے، جب کہ ان مسلم مفکرین کے پاس آخری سرمایہ صرف یہ تھا کہ وہ وقتی مسائل سے متاثر ہوکر اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ یہ تحریکیں دراصل رد عمل کی تحریکیں تھیں جن کو خوش خیال مفکرین نے بطور خود تجدیدی تحریک کا نام دے دیا۔ یہاں ہم اس سلسلہ میں صرف ایک مثال دیں گے۔ اسی مثال پر دوسرے مسلم مفکرین کو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader