Urdu book · خاندانی زندگی

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

جذبات میں سرشار ہو جائیں ۔ دونوں اہتزاز (thrill) کے درجے میں ایک دوسرے کو اپنے لیے نعمت سمجھیں ۔ یہ اہتزاز زیادہ طاقت ور ہو جو کبھی اُن سے جُدا نہ ہو ۔ دونوں ایک ساتھ اس طرح رہیں جیسے کہ دونوں کو اُن کی سب سے زیادہ محبوب چیز مل گئی ہو ۔ دونوں آخری حد تک مثبت احساس میں جینے لگیں ۔ دنیا میں اگر صرف عورتیں ہوں اور کوئی مرد وہاں موجود نہ ہو۔ اِس طرح اگر ایسا ہو کہ صرف مرد ہوں اور کوئی عورت موجود نہ ہو۔ ایک ایسی دنیا میں بظاہر زندگی ہوگی ، مگر وہ خوشیوں سے خالی ہوگی ۔ ایسی دنیا میں ہر طرف ایک ایسی کمی کا احساس چھایا رہے گا جو کبھی اور کسی حال میں ختم نہ ہوگا۔ صرف مردوں کی دنیا بھی ایک بے معنیٰ دنیا ہے، اور صرف عورتوں کی دنیا بھی ایک بے معنیٰ دنیا ۔ موجودہ دنیا اِسی لیے ایک با معنی دنیا ہے کہ یہاں عورت اور مرد دونوں موجود ہیں ۔ عورت اور مرد اگر اِس حقیقت پر غور کریں تو اُنھیں اُس سے بھی زیادہ خوشی حاصل ہو جو کسی سائنس داں کو ایک نئی چیز کی دریافت سے حاصل ہوتی ہے ۔ ایک دوسرے کے خلاف شکایت کی بات اُن کو آخری حد تک بے معنی دکھائی دینے لگے ۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت اور مرد دونوں تخلیق کا شاہ کار ہیں۔ نکاح کا مطلب دو تخلیقی شاہ کاروں کی یک جائی ہے ۔ اِس سے بڑا واقعہ پوری معلوم کائنات میں کوئی دوسرا نہیں ۔ انٹلیکچوئل پارٹنر انسان جب پیدا ہوتا ہے تو وہ خام لوہا(ore) کی مانند ہوتا ہے ۔ یہ فطرت کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page