Urdu book · خاندانی زندگی

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 28

By Maulana Wahiduddin Khan

بڑھاوا دینے والا خود کو ہی انسان ہوتا ہے۔ اگر آدمی اپنی طرف سے بوسٹ فراہم نہ کرے تو ہر منفی جذبہ تھوڑی دیر کے بعد اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔ منفی جذبے کے بارے میں فطرت کا قانون یہ ہے کہ وہ پیدا ہونے کے بعد تھرٹی سیکنڈ (30 سیکنڈ) تک اوپر کی طرف جاتا ہے۔ اس کے بعد اگر اُس کو مزید بوسٹ نہ ملے تو تھرٹی سیکنڈ کے بعد وہ فطری طور پر نیچے کی طرف جانے لگتا ہے۔ شوہر اور بیوی دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فطرت کے اس قانون کو سمجھیں، جس کو ہم نے تیس سیکنڈ کا فارمولا (formula of 30-seconds) کہا ہے۔ فطرت کے اس قانون کو جاننا شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے۔ جو شوہر اور بیوی اس قانون کو جان لیں، ان کی زندگی میں کبھی ایسا بحران (crisis) نہیں آئے گا جو بڑھ کر بریک ڈاؤن (breakdown) تک پہنچ جائے۔ خالق نے فطرت کے اندر تمام ضروری تحفظات (safeguard) رکھ دیے ہیں۔ کسی عورت یا مرد کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ فطرت کے اندر پہلے سے موجود ان تحفظات کو جانے اور ان کو اپنی عملی زندگی میں استعمال کرے۔ فطرت کا طریقہ یہ ہے کہ وہ خاموش زبان میں بولتی ہے۔ جو لوگ خاموش زبان کو سننے کی استعداد رکھتے ہوں، وہی لوگ فطرت کی اس آواز کو سنیں گے اور اُس سے فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی کو کامیاب بنائیں گے۔ آرٹ آف فیلیر میچ منٹ ایک صنعت کار اپنی بیٹی کو لے کر میرے پاس آئے۔ انھوں نے کہا کہ میری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page