Urdu book · خاندانی زندگی

جوائنٹ فیملی

Urdu book, p. 62

By Maulana Wahiduddin Khan

ساتھ ایسا پیش آتا ہے کہ وہ ساس بن کر اپنے گھر میں رہے۔ یہ خالق کا بنایا ہوا فطری نظام ہے۔ ہر عورت اور ہر لڑکی کو اس نظام کے ساتھ موافقت کرنا چاہئیے۔ جو عورت اور جو لڑکی اس نظام کے ساتھ موافقت نہ کرے، وہ گویا کہ اپنے خالق کے ساتھ سرکشی کر رہی ہے۔ عورت کا عظیم کردار انگریزی زبان کا ایک مشہور مقولہ ہے_ ہر بڑے کام کے آغاز میں ایک عورت موجود ہوتی ہے: There is a woman at the beginning of all great things. اس معاملے کی ایک مثال مشہور سائنس داں ٹامس آلوا ایڈیسن (وفات: 1931) کی ماں نینسی ایڈیسن (Nancy Elliott Edison) ہے۔ اس کی وفات 1871 ء میں ہوئی۔ وہ ایک اسکول ٹیچر تھی۔ یہی خاتون ٹیچر ہے جس نے سائنس دانوں کی فہرست میں ٹامس آلوا ایڈیسن کے نام کا اضافہ کیا، جس کی دریافتوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ ایڈیسن کے اندر ایک پیدائشی کمزوری تھی۔ وہ بہت کم سنتا تھا۔ اس کی رسمی تعلیم مکمل نہ ہوسکی۔ مگر ایڈیسن کی ماں اس کے لیے تیار نہ تھی کہ اس کا بچہ جاہل رہ جائے۔ اس نے ایڈیسن کی تعلیم کی ذمے داری خود لے لی۔ اس نے اپنے گھر کو ایک اسکول بنا دیا۔ اس نے اپنے گھر میں تمام تعلیمی انتظامات کئے، یہاں تک کہ ایڈیسن اسکول ٹیلی کے بغیر ایک تعلیم یافتہ انسان بن گیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page