دومثالیں
Urdu book, p. 174
By Maulana Wahiduddin Khan
دو مثالیں آزادی کے مصنوعی تصور نے مغربی گھروں میں جو مسائل پیدا کیے ہیں، ان کا تعلق صرف نچلے یا درمیانی طبقہ کے لوگوں میں نہیں ہے۔ اس کے برے اثرات اونچے خاندانوں اور نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں تک پہنچے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں ہم دو مثالیں نقل کریں گے۔ حال میں آئن سٹین کے کچھ خطوط ملے ہیں۔ یہ خطوط اس نے ایک عورت (میلیو امیرک) کے نام لکھے تھے جو بعد کو اس کی پہلی بیوی بنی۔ یہ خطوط ان کے تعلقات کی خوشی اور غم کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ یہ خطوط آئن سٹین کی تحریروں کے مجموعہ کے لیے مواد کی تلاش کے دوران حاصل ہوئے ہیں۔ اس کتاب کا نام ہے: "The Collected Papers of Albert Einstein." میلیو امیرک (Mileva Maric) کی عمر آئن سٹین سے چار سال زیادہ تھی۔ خطوط سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ابتداء آئن سٹین کی ماں اس رشتہ پر راضی نہ تھی جس کی بنا پر انھیں مایوسی کا صدمہ اٹھانا پڑا۔ بعد کو آئن سٹین اور میلیو کا نکاح ہوا۔ تاہم نکاح سے پہلے ان کے یہاں ایک لڑکی پیدا ہو چکی تھی۔ اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ لڑکی کے ساتھ کیا پیش آیا۔ بظاہر وہ آئن سٹین کے ساتھ کبھی نہیں رہی۔ آئن سٹین اور مس میرک کی ملاقات 1896 میں فیڈرل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (زیورک) میں ہوئی تھی۔ ان کا نکاح جنوری 1903 میں ہوا۔ یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور 1919 میں ان کے درمیان طلاق ہو گئی: Einstein had met Ms. Maric in 1896 at the Federal Technical Institute in Zurich. They were married in

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader