ناقابل اعتماد کردار
Urdu book, p. 176
By Maulana Wahiduddin Khan
ناقابلِ اعتماد کردار ٹائم’’نیویارک‘‘نے اپنے شمارہ 25 مئی 1987 میں پنٹاگان سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے۔ جنس کا تعلق رازداری سے: Mixing Sex And Secrets. اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ادارہ پنٹاگان 2.7 ملین لوگوں کے جنسی اعمال کی بابت محکمہ دفاع کے سیکورٹی کلیئرنس کے معاملہ میں پریشان ہے۔ جنوری 1987 میں پنٹاگان نے اپنے ضوابط کی توسیع کرتے ہوئے فوج کے لوگوں، شہری کارکنوں اور ٹھیکہ کے ملازموں پر یہ شرط عائد کر دی ہے کہ وہ کلیئرنس کے تحت یہ بتائیں کہ کیا وہ جنسی اعمال مثلاً زنا، اغلام اور محرمات کے ساتھ مباشرت میں مبتلا رہے ہیں۔ ان قوانین کا مقصد یہ اطمینان حاصل کرنا ہے کہ وہ لوگ جن کی پہنچ حکومت کے رازوں تک ہے ان میں یہ کمزوری نہیں ہے کہ ان کو بلیک میل کیا جا سکے: “The Pentagon has been fretting about the sexual practices of the 2.7 million people with Defence Department security clearances. In January (1987) the Pentagon expanded its rules to compel service personnel, civilian workers and contract employees with clearances to divulge whether they had engaged in such sexual acts as adultery, sodomy and incest. The rules were intended to ensure, that those with access to secrets are not vulnerable to blackmail.” (Time, New York, 25 May, 1987, p. 29) اباحیت پسند لوگوں کا دعویٰ تھا کہ نکاح سے باہر جنسی تعلقات محض’’گناہ‘‘ہیں۔ یعنی وہ خدا کے نزدیک بُرے ہو سکتے ہیں، مگر انسانی معاملات میں ان سے کوئی نقصان واقع نہیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader