خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 177
By Maulana Wahiduddin Khan
ہوتا۔ مگر تجربات نے بتایا کہ جو شخص جنسی تعلق کے معاملہ میں نکاح کے حدود کا پابند نہ ہو وہ ایک نا قابل اعتماد شخص بن جاتا ہے۔ اس کے اندر ایک ایسا اخلاقی رخنہ پیدا ہو جاتا ہے جس سے داخل ہو کر دشمن ہمارے نازک ترین رازوں تک پہنچ جائے۔ ایک مثال مسٹر گاری ہارٹ (Gary Hart) امریکہ کے صدارتی الیکشن (1987) کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار تھے۔ تمام اندازوں کے مطابق ان کی کامیابی یقینی تھی۔ مگر اس درمیان میں ایک واقعہ ہوا۔ اس کے بعد امریکہ میں اتنا طوفان اٹھا کہ مسٹر ہارٹ کو صدارت کے مقابلہ سے استعفاد دینا پڑا۔ 50 سالہ مسٹر ہارٹ الیکشن کی مہم میں مصروف تھے۔ اس کے لیے انھوں نے ایک ملین ڈالر سے زیادہ قرض لیا تھا۔ اس درمیان میں ہفتہ کا آخری دن گزارنے کے لیے یکم مئی کو وہ خاموشی کے ساتھ میامی پہنچے۔ یہاں انھوں نے ایک 29 سالہ ایکٹرس مس ڈونارائس (Donna Rice) کے ساتھ ایک دن اور ایک رات گزاری۔ اس کی خبر ایک امریکی اخبار میامی ہیرلڈ (Miami Herald) کو ہوگئی۔ اس نے اپنی 3 مئی 1987 کی اشاعت کے صفحہ اول پر یہ کہانی حسب ذیل سنسنی خیز سرخی کے ساتھ چھاپ دی: “Miami woman is linked to Hart.” اس کے فورا بعد ریڈیو، ٹیلی وزن، اخبارات ہر جگہ اس کا چرچا ہونے لگا۔ مسٹر ہارٹ کی تصویر میں مس ڈونارائس کے ساتھ چھپنے لگیں۔ مسٹر ہارٹ جہاں جاتے وہاں ان سے پوچھا جاتا کہ کیا وہ زنا کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مسٹر ہارٹ عوامی عدالت میں زنا کاری کے ملزم کی حیثیت سے کھڑے کر دیے گئے: “Hart stood in the public dock accused of adultery.” (p.6)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader