Urdu book · خاتونِ اسلام

ترقی کے بجائے تنزل

Urdu book, p. 184

By Maulana Wahiduddin Khan

نتیجے میں بے شمار معاشرتی خرابیاں پیدا ہو گئیں۔ اب امریکا میں اس سابقہ فکر پر نظر ثانی کا ذہن پیدا ہو رہا ہے۔ مگر جدید عورت چونکہ دوبارہ گھر یلو عورت بننے کے لیے تیار نہیں ہے، اس لیے جو عورت نئی زندگی کو اختیار کرتی ہے اس کے حصہ میں صرف یہ آ رہا ہے کہ وہ باہر کی ذمہ داریوں کے ساتھ گھر کی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی اٹھائے۔ کیسی عجیب ہے وہ ترقی جس کا نتیجہ بربادی کی صورت میں ظاہر ہو، کیسی عجیب ہے وہ آزادی جو عملاً غیر آزادی بن جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page