قرآن و حدیث
Urdu book, p. 186
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن و حدیث قرآن اور حدیث میں نہایت تفصیل کے ساتھ عورت کے متعلق احکام ہیں نیز عورت اور مرد کے باہمی تعلقات کے بارے میں واضح تعلیمات درج ہیں۔ یہاں ان میں سے کچھ آیتیں اور حدیثیں مع ترجمہ نقل کی جاتی ہیں۔ آیات وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا (19: 4)۔ یعنی، اور عورتوں کے ساتھ اچھی طرح گزر کرو۔ اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو پسند نہ ہو مگر اللہ نے اس میں تمہارے لیے بہت بڑی بھلائی رکھ دی ہو۔ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (2: 228)۔ یعنی، اور عورتوں کے لیے بھی معروف طریقہ پر وہی ہے جو مردوں کے لیے ہے۔ اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔ اور اللہ غالب ہے، حکیم ہے۔ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَفْرُوضًا (7: 4)۔ یعنی، مردوں کے لیے اس میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا۔ اور عورتوں کے لیے اس میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا۔ خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ، یہ حصہ مقرر ہے۔ وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader