Urdu book · خاتونِ اسلام

قرآن و حدیث

Urdu book, p. 187

By Maulana Wahiduddin Khan

بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً (21: 30) ۔ یعنی، اور اللہ کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے بیویاں پیدا کیں تا کہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو۔ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔ • مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَىٰ إِلَّا مِثْلَهَا وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ (40:40) ۔ یعنی، جس نے برا عمل کیا اس کو اسی کے بقدر بدلہ ملے گا۔ اور جس نے نیک عمل کیا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ وہ مومن ہو تو ایسے لوگ جنّت میں داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو بے حساب رزق دیا جائے گا۔ • وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا (4: 124) ۔ یعنی، اور جو کوئی نیک عمل کرے گا، وہ مرد ہو یا عورت بشر طیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ • مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (16: 97) ۔ یعنی، اور جو کوئی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ وہ مومن ہو تو ہم اس کو جلائیں گے اچھا جلانا اور ان کو اجر دیں گے ان کے بہترین عمل کے مطابق جو وہ کرتے تھے۔ • وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (9: 71) ۔ یعنی، اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page