Urdu book · خاتونِ اسلام

احادیث

Urdu book, p. 191

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے۔ اور خدا کا شکر کرنے والا دل ہے۔ اور مومن بیوی ہے جو اس کے ایمان پر اس کی مدد کرے۔ عَـنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: ”مَا اسْتَفَادَ الْمُؤْمِنُ بَعْدَ تَقْوَى اللَّهِ، خَيْرًا لَهُ مِنْ زَوْجَةٍ صَالِحَةٍ، إِنْ أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِنْ نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِنْ أَقْسَمَ عَلَيْهَا أَبَرَّتْهُ، وَإِنْ غَابَ عَنْهَا نَصَحَتْهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهِ “ (سنن ابن ماجه، حدیث نمبر (1857)۔ یعنی، اللہ کے تقویٰ کے بعد سب سے بہتر چیز جو ایک مومن پا تا ہے وہ نیک بیوی ہے۔ اگر وہ اس کو کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور اگر وہ اس کی طرف دیکھے تو وہ اس کو خوش کر دے۔ اور اگر وہ اس پر قسم کھا لے تو وہ اس کو پورا کرے اور اگر وہ اس کے پاس موجود نہ ہو تو وہ اپنے نفس اور اس کے مال میں اس کی خیر خواہی کرے ۔ • عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”أَرْبَعٌ مَنْ أُعْطِيَهُنَّ فَقَدْ أُعْطِيَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ: قَلْبٌ شَاكِرٌ، وَلِسَانٌ ذَاكِرٌ، وَبَدَنٌ عَلَى الْبَلَاءِ صَابِرٌ، وَزَوْجَةٌ لا تَبْغِيهِ خَوْنًا فِي نَفْسِهَا وَلَا مَالِهِ ( سنن البیہقی، حدیث نمبر (717) - یعنی، چار چیزیں ہیں جن کو وہ دی گئیں تو اس کو دنیا اور آخرت کی تمام بھلائی دیدی گئی ۔ شکر کرنے والا دل اور ذکر کرنے والی زبان اور مصیبتوں پر صبر کرنے والا بدن اور ایسی بیوی جس کے نفس اور اپنے مال میں اس کو کوئی ڈر نہ ہو۔ • قَالَ عُمَرُ : تَصَنَّعُوا لِلنِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ يُحْبِبْنَ مِنْكُمْ مَا تُحْبِبُونَ مِنْهُنَّ ۔ (المحاسن والآضداد للجاحظ، صفحہ (212) - یعنی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page