احادیث
Urdu book, p. 192
By Maulana Wahiduddin Khan
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، کیوں کہ وہ بھی تم سے وہی چاہتی ہیں جو تم ان سے چاہتے ہو۔ • عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ فَإِنَّ المَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاهُ فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسَرْتَهُ وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 3331)۔ یعنی، حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کروؤں کیوں کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھ اس کے اوپر کے حصہ میں ہوتی ہے اگر تم اس کو سیدھا کرنے لگو تو تم اس کو توڑ دو گے اور اگر تم اس کو چھوڑ دو تو وہ ویسی ہی رہے گی پس تم عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی میری نصیحت قبول کرو۔ • إِنَّمَا حُبِّبَ إِلَيَّ مِنْ دُنْيَاكُمُ النِّسَاءُ وَالطَّيْبُ، وَجُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلاةِ (سنن الکبری للبیہقی، حدیث نمبر 13583)۔ یعنی، مجھے تمہاری دنیا کی چیزوں میں سے خوشبو اور عورتیں محبوب بنائی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ • إِنَّ النِّسَاءَ شَقَائِقُ الرِّجَالِ (سنن الترمذی، حدیث نمبر 113)۔ یعنی، عورتیں مردوں کی نصف ثانی ہیں۔ • خيَارُ كُمْ خِيَارُ كُمْ لِنِسَائِهِمْ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 1978)۔ یعنی، تم میں سب سے اچھے وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے لیے اچھے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader