Urdu book · خاتونِ اسلام

احادیث

Urdu book, p. 193

By Maulana Wahiduddin Khan

اِتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ (سنن أبو داود، حدیث نمبر 1905) ۔ یعنی، عورتوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو۔ لَيْسَ مِنْ مَتَاعِ الدُّنْيَا شَيْءٌ أَفْضَلَ مِنَ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 1855) ۔ یعنی، دنیا کی چیزوں میں سے کوئی چیز نیک بیوی سے بہتر نہیں۔ الْجَنَّةُ تَحْتَ أَقْدَامِ الْأُمَّهَاتِ (مسند الشہاب القضاعی، حدیث نمبر 119) ۔ یعنی، جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔ مَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ فَأَدَّبَهُنَّ، وَزَوَّجَهُنَّ، وَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ (سنن ابو داود، حدیث نمبر 5147) ۔ جس شخص نے تین لڑکیوں کی پرورش کی۔ پھر ان کو ادب سکھایا اور ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا تو اس کے لیے جنت ہے۔ مَنْ كَانَتْ لَهُ أُنْثَى فَلَمْ يَئِدْهَا، وَلَمْ يُهِنْهَا، وَلَمْ يُؤْثِرْ وَلَدَهُ عَلَيْهَا، - قَالَ: يَعْنِي الدُّكُورَ - أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ (سنن ابو داود، حدیث نمبر 5146) ۔ یعنی، جس شخص کے یہاں لڑکی ہو۔ پھر وہ نہ اس کو زمین میں گاڑے اور نہ اس کی تحقیر کرے اور نہ اس پر اپنے لڑکے کو ترجیح دے تو اللہ اس کو جنت میں داخل کرے گا۔ أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ؟ ابْنَتُكَ مَرْدُودَةٌ إِلَيْكَ، لَيْسَ لَهَا كَاسِبٌ غَيْرُكَ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 3667) ۔ یعنی، کیا میں تم کو نہ بتاؤں کہ افضل صدقہ کیا ہے۔ تمہاری لڑکی جو (بیوی یا طلاق کی وجہ سے) تمہاری طرف لوٹا دی جائے۔ تمہارے سوا کوئی اس کا کمانے والا نہ ہو۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page