تجربہ کی زبان میں
Urdu book, p. 264
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے۔ عبداللہ بن زبیر کی ماں (اسماء) نے ان کو ایک بڑے اقدام پر ابھارا۔ چنانچہ ایک شخص جو اقدام کا ارادہ چھوڑ چکا تھا، وہ دوبارہ اقدام کے لیے آمادہ ہو گیا ( الطبقات الکبریٰ، جلد 2، صفحہ 2-501)۔ شہنشاہ اکبر کی ماں (مریم مکانی) نے اکبر کو ملا عبد النبی کے خلاف کارروائی سے روکا۔ چنانچہ اکبر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے باز رہا، وغیرہ وغیرہ (ماثر الامراء، جلد 2، صفحہ، 560)۔ راقم الحروف اگر بچپن میں ماں سے محروم ہو جاتا۔ یا اگر مجھ کو ایسی ماں ملتی جو مجھے اپنے ”دشمنوں“ کے خلاف لڑنے جھگڑنے پر اکساتی رہتی تو یقینی طور پر میری زندگی کا رخ بالکل دوسرا ہوتا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ایسے انجام سے بچایا، اور مجھ کو اپنی ایک صداقت کے اظہار کا ذریعہ بنا دیا۔ تا ہم اس عالم اسباب میں جو ہستی اس واقعہ کا ابتدائی ذریعہ بنی وہ یقیناً ایک خاتون تھی اور وہ بھی اسلامی اصول کے مطابق ایک خانہ نشین خاتون۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader