Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 45

By Maulana Wahiduddin Khan

درست ہے۔ اور سب سے بڑھ کر اس کے اعصابی نظام کے بارے میں۔ عضویاتی قوانین بھی اتنا ہی اٹل ہیں جتنا کہ فلکیاتی قوانین اٹل ہیں۔ ان کو انسانی خواہشوں سے بدلا نہیں جاسکتا۔ ہم مجبور ہیں کہ ان کو اسی طرح مانیں جیسے کہ وہ ہیں۔ عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو خود اپنی فطرت کے مطابق ترقی دیں، وہ مردوں کی نقل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ تہذیب کی ترقی میں ان کا حصہ اس سے زیادہ ہے جتنا کہ مردوں کا ہے انھیں اپنے مخصوص عمل کو ہر گز چھوڑنا نہیں چاہیے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page