Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 44

By Maulana Wahiduddin Khan

پروفیسر گولڈ برگ کہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ مرد عورتوں سے بہتر (better) ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ مرد عورتوں سے مختلف (different) ہیں۔ مرد کا دماغ اس سے مختلف طرز پر کام کرتا ہے جس طرح عورت کا دماغ کام کرتا ہے۔ یہ فرق چوہوں وغیرہ کے نر اور مادہ میں بہت واضح طور پر تجربہ کیا جا چکا ہے۔ کچھ عورتیں مستثنیٰ ہو سکتی ہیں۔ مگر وہ بہت معمولی اقلیت ہیں۔ خلاصہ یہ کہ مرد اور عورت ایک دوسرے سے مختلف ہیں، رحم مادر سے لے کر سوچنے کی صلاحیت تک۔ یہ فرق دونوں کی حیاتیاتی نوعیت کے فرق سے پیدا ہوتا ہے، نہ کہ کسی قسم کے سماجی حالات سے۔ (ڈیلی ایکسپریس، 4 جولائی 1977) بنیادی فرق نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر الکسس کیرل (1944-1873) نے مذکورہ موضوع پر نہایت نفیس بحث کی ہے۔ وہ اس معاملہ کی حیاتیاتی تفصیلات پیش کرنے کے بعد لکھتے ہیں: مرد اور عورت کے درمیان جو فرق پائے جاتے ہیں وہ محض جنسی اعضا کی خاص شکل، رحم کی موجودگی، عمل یا طریقہ تعلیم کی وجہ سے نہیں ہیں۔ وہ اس سے زیادہ بنیادی نوعیت کے ہیں۔ وہ خود نسیجوں کی بناوٹ سے پیدا ہوتے ہیں اور پورے نظام جسمانی میں خصوصی کیمیائی مادے کے سرایت کرنے سے ہوتے ہیں جو کہ خصیۃ الرحم سے نکلتے ہیں۔ ان بنیادی حقیقتوں سے بے خبری نے ترقی نسواں کے حامیوں کو عقیدہ تک پہنچایا ہے کہ دونوں صنفوں کے لیے ایک طرح کی تعلیم ایک طرح کے اختیارات اور ایک طرح کی ذمہ داریاں ہونی چاہئیں ۔ باعتبار حقیقت عورت نہایت گہرے طور پر مرد سے مختلف ہے۔ عورت کے جسم کے ہر خلیے میں زنانہ پن کا اثر موجود ہوتا ہے۔ یہی بات اس کے اعضاء کے بارے میں بھی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page