Urdu book · خاتونِ اسلام
خاتونِ اسلام
Urdu book, p. 52
By Maulana Wahiduddin Khan
خاتون کارکنوں کی شکایتیں مختلف قسم کی ہیں۔ یہ عصمت دری سے لے کر دھکا دینا، چھونا، مسلسل جنسی مطالبات، جارحانہ قسم کے تبصرے اور گندی زبان استعمال کرنا ہے۔ مرد اپنی اس قسم کی حرکتیں اکثر ایسے مواقع پر کرتے ہیں جب کہ آس پاس کوئی دیکھنے والا موجود نہ ہو۔ اس کو اطمینان ہوتا ہے کہ خوف اور ناامیدی عورت کو اس سے روکے رہے گی کہ وہ دوسروں سے اس کی شکایت کرے۔ حتیٰ کہ اگر عورت شکایت کرے تب بھی مرد کو اطمینان رہتا ہے کہ وہ حالات کے اعتبار سے اپنا کامیاب دفاع کر سکے گا۔ جہاں عصمت دری جیسے سنگین مسئلہ کو ثابت کرنا مشکل ہو وہاں اس سے کمتر درجہ کی بدسلوکی کو کیسے ثابت کیا جا سکتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader