Urdu book · خاتونِ اسلام

خاتونِ اسلام

Urdu book, p. 90

By Maulana Wahiduddin Khan

لڑکے کے گھر کے بیرونی حصہ کو عمدہ بنانے پر زیادہ توجہ صرف کرتے ہیں۔ علمائے حیاتیات کا خیال ہے کہ یہ فرق دونوں صنفوں کے درمیان جنینی فرق کی بنا پر ہوسکتا ہے۔ (صفحہ 32) لڑکیاں ، لڑکوں کے مقابلہ میں گننا یا بولنا زیادہ جلد سیکھ لیتی ہیں۔ مگر جب کہ لڑکیاں لفظی معاملہ میں لڑکوں سے آگے ہیں، وہ تجزیاتی سوالات کو حل کرنے میں لڑکوں سے پیچھے رہتی ہیں، ایسے سوالات جو زیادہ توجہ طلب ہوتے ہیں۔ مختلف قسم کے ٹسٹوں سے ثابت ہوا ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلہ میں کم تخلیقی ہوتی ہیں۔ اکثر سوشل سائنٹسٹ خیال کرتے ہیں کہ اس کی وجہ کلچر ہے۔ عورتوں اور مردوں میں شخصیت کا فرق بھی پایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر نیو یارک یونیورسٹی میں ریسرچ کرنے والوں نے دیکھا کہ ایک لڑکی اگر بوتل پینے میں مشغول ہے تو وہ اس وقت پینے سے رک جاتی ہے جب کہ کوئی شخص کمرے میں آتا ہوا نظر آئے ، جب کہ ایک لڑکا کسی آنے والے پر کوئی دھیان نہیں دیتا۔ اسی طرح کاگن کے تجربہ میں پایا گیا کہ 12 ماہ کی لڑکیاں کسی اجنبی کمرہ میں ہوں، اور انھیں خوف زدہ کیا جائے تو وہ اپنی ماؤں کی طرف بھاگتی ہیں جب کہ اس عمر کے لڑکے کچھ کرنے کی راہ ڈھونڈنے لگتے ہیں۔ اسی طرح چار ماہ کی لڑکیاں کسی لیبوٹری میں خوف زدہ کی جائیں تو وہ اسی عمر کے لڑکوں کے مقابلہ میں دگنا زیادہ روتی چلاتی ہیں۔ مزید یہ کہ یہی فرق بندر کے بچوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ چنانچہ کاگن نے کہا ہے: یہ واقعہ ہم کو یہ ماننے پر مجبور کرتا ہے کہ مردوں اور عورتوں میں بعض نفسیاتی فرق کا امکان محض معاشرتی تجربات کی بنا پر نہیں ہوسکتا بلکہ وہ لطیف قسم کے حیاتیاتی فرق کی پیدا وار ہے۔ Immutability Different Are women immutably different from men? Women's Liberationist believe that any differences—other than

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page