Urdu book · خدا کی دریافت

اختیار اور بے اختیاری

Urdu book, p. 105

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حقیقتِ واقعہ کا انکار کر دے۔ مگر حقیقتِ واقعہ کو بدلنا اس کے لیے ممکن نہیں۔ انسان کو یہ اختیار ہے کہ وہ سرکشی کرے۔ مگر سرکشی کے انجام سے خود کو بچانا اس کے لیے ممکن نہیں۔ انسان کو اختیار ہے کہ وہ اخلاقی پابندی کو قبول نہ کرے۔ مگر اخلاق کی مطلوبیت کو کائنات سے ختم کرنا، اس کے لیے ممکن نہیں۔ انسان کو یہ اختیار ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔ مگر اس کو یہ اختیار نہیں کہ اپنی چاہت کو ایک یونیورسل اصول کی حیثیت دے دے، جس کے مطابق تمام انسانوں کا فیصلہ کیا جائے گا انسان اس دنیا میں آزاد ہے، مگر اس کی آزادی محدود ہے، نہ کہ لامحدود۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page