جین کس طرح متحرک اور
Urdu book, p. 110
By Maulana Wahiduddin Khan
جین کس طرح متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں سرجان کینڈریو(1997-1917)، چیرمین یورپین مالے کیولر بیالوجی آرگنائزیشن، ہائڈلبرگ: جین کس طرح بیکٹیریا میں متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں، ان کے بارے میں ہم کو کچھ معلوم ہے۔ مگر اعلیٰ حیوانات میں یہ واقعہ کیوں کر ہوتا ہے، اس کی بابت ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔ (جین کے متحرک اور غیر متحرک ہونے ہی کی وجہ سے ایسا ہے کہ ایک جسم کے سل(cells)، جوسب کے سب ایک قسم کے جین پر مشتمل ہوتے ہیں، وہ مختلف قسم کے عمل کر پاتے ہیں اور نسوں، جلد، وغیرہ کے اجزائے ترکیبی بن جاتے ہیں)۔ How are genes switched on and off? Sir John Kendrew, Chairman of the European Allender Biology Organisation, Heidelberg. “We know something about how genes are switched on and off in bacteria, but next to nothing about how it is done in higher animals? [It is by switching genes on and off that the cells of a single organism, which all contain the same set of genes, are able to do such different jobs, and become constituents of nerves, skin, etc.] ہمارے اندر مدافتی نظام کیوں جسم کا مدافتی نظام (immune system) ہم کو چھوت سے بچاتا ہے۔ یہی ہمارے اندر الرجی کا سبب ہے، اور اعضاء کی پیوند کاری کو اس قدر مشکل بنا دیتا ہے۔ مگر ایڈنبرا یونیورسٹی، اسکاٹ لینڈ، کے ڈاکٹر میکلم (Dr H. Spedding Micklem) کے نزدیک ”سب سے زیادہ دلچسپ سوال یہ نہیں ہے کہ یہ مدافتی نظام کیسے کام کرتا ہے، بلکہ یہ کہ خود اس کا وجود ہی کیوں ہے۔ بے ریڑھ کے جانور اس کے بغیر بھی اچھی طرح زندگی گزارتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader