خدا کی دریافت
Urdu book, p. 111
By Maulana Wahiduddin Khan
مگر ریڑھ دار حیوانات میں یہ نظام ناقابل یقین پیچیدگی کے ساتھ شامل ہے۔ پچھلے دس سالوں سے اس خیال کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے کہ اس نظام کی ضرورت اس لیے تھی کہ خلیے (Cells) کی سطح میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں جو سرطان کا سبب بن سکتی ہیں، ان کا پتہ لگایا جاسکے، مگر بہت سی حالیہ دریافتیں اس کی تائید کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں۔ ارتقا کی پیمائش ہم کیسے کریں جان مینر ڈ اسمٹھ (2004-1920)، پروفیسر حیاتیات (Biology)، سسیکس یونیورسٹی، کا خیال ہے کہ ارتقا کا نظریہ ایک ناقابل حل اندرونی مسئلے سے دوچار ہے۔ نظریۂ ارتقا کے تین حقیقی اجزاء ہیں — تغیر (جین میں تبدیلی کا واقع ہونا)، انتخاب (فرق کا باقی رہنا یا مختلف اقسام کی زرخیزی) اور نقل مکانی۔ یہ نظریہ ہمیں بتاتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک، اکثر حالات میں ناقابل پیمائش حد تک نچلی سطح پر، ارتقا کے عمل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔ اس طرح ہم تین طریقوں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader