انسان کب سے زمین پر ہے
Urdu book, p. 118
By Maulana Wahiduddin Khan
مثلاً انسانی دماغ کی بناوٹ پچاس سال پہلے تک، ایک راز سمجھی جاتی تھی۔ آج سائنس دانوں کا خیال ہے کہ وہ اس راز کے اوپر سے پردے ہٹانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مگر انسانی دماغ کے بارے میں معلومات میں جو اضافہ ہوا ہے، وہ حیرت انگیز طور پر قدیم مفروضات کی تردید کر رہا ہے۔ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ انسانی دماغ میوسین دور (Miocene Period) کے بعد چودہ ملین سال میں ترقی کر کے موجودہ حالت تک پہنچا ہے۔ مگر موجودہ معلومات بتاتی ہیں کہ انسانی دماغ اتنا زیادہ پیچیدہ ہے کہ مذکورہ مدت اس کے ارتقا کے لیے کسی طرح کافی نہیں ہو سکتی۔ انسانی دماغ کے سلسلے میں ایک سوال یہ ہے کہ وہ ”موڈ“ کو کس طرح بدلتا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق کرنے والوں نے دواؤں کے ذریعے مصنوعی طور پر موڈ کو بدلنے کی کوشش کی ۔ یہ دوائیں مختلف کیفی حالات کو گھٹا بڑھا سکتی تھیں یا ان کو بدل سکتی تھیں۔ مثلاً نیند کو کم یا زیادہ کرنا، جنسی جذبات کو متاثر کرنا، حافظہ (memory) کی کارکردگی گھٹانا بڑھانا، وغیرہ۔ مگر اس میدان میں تحقیق کرنے والے اپنی تحقیق کے نتائج سے کسی قدر گھبرا رہے ہیں ۔ کیوں کہ انھیں معلوم نہیں کہ وہ حقیقتاً کس منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں : The researchers are slightly perturbed since they feel they don't know where they are really headed. Perhaps they are stepping into the realm of metaphysics. شاید وہ ما بعد الطبیعیات کی دنیا میں داخل ہورہے ہیں۔ (بحوالہ ٹائمز آف انڈیا، 28

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader