Urdu book · خدا کی دریافت

خدا سب سے بڑی حقیقت

Urdu book, p. 121

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا سب سے بڑی حقیقت سر مائیکل فرانس اتیا (Sir Michael Francis Atiyah) ممتاز برٹش ریاضی داں ہیں۔ ان کی پیدائش 1929 میں ہوئی، اور وفات 2019 میں۔ وہ ایک مرتبہ ممبئی آئے تھے۔ وہاں انھوں نے کہا کہ خدا ایک ریاضی داں ہے۔ خدا کو ریاضی داں قرار دینے کا نظریہ نیا نہیں ہے۔ تقریباً 50 سال پہلے سرجیمس جینز نے کہا تھا کہ کائنات ایک ریاضی داں کا عمل ہے۔ اس سے بھی صدیوں پہلے فیثاغورث (Pythagoras) نے کہا تھا کہ تمام چیزیں دراصل گنتیاں ہیں۔ پکاسو (Pablo Picasso) کے نزدیک خدا ایک آرٹسٹ ہے۔ اس نے کہا کہ خدا فی الواقع دوسرا آرٹسٹ ہے۔ اس نے زرافہ ایجاد کیا۔ اس نے ہاتھی بنایا۔ اس نے بلی بنائی۔ آئن سٹائن نے کہا تھا خدا لطیف ہے، اور اگر چہ وہ کسی کا برا چاہنے والا نہیں، مگر وہ بہت ہوشیار ہے: The distinguished mathematician, Sir Michael Francis Atiyah, who was recently in Bombay said that "God was a mathematician." The idea of God being a mathematician is not new. About 50 years ago, Sir James Jeans suggested that the universe was the handiwork of a mathematician. And centuries before him Pythagoras said all things are numbers. To Picasso God was an artist. " God is really another artist," he said. "He invented the giraffe, the elephant and the cat." Einstein has said that the Lord is subtle and, though not malicious, very clever. جو شخص بھی کائنات کو زیادہ گہری نظر سے دیکھتا ہے اس کو ایک چیز کا یقینی احساس ہوتا ہے— یہاں کوئی اور ہے جو سب سے بڑا ہے اور خود اس کی اپنی ذات سے بھی۔ ریاضی داں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page