Urdu book · خدا کی دریافت

مخالفین مذہب کا استدلال

Urdu book, p. 130

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ آسمان کے اوپر خدا کا نشان ہے‘‘۔ ہر کسلے اس قسم کے واقعات پیش کرتا ہو اکس قدر یقین کے ساتھ کہتا ہے: یعنی واقعات اگر فطری اسباب کے تحت پیش آتے ہیں تو وہ مافوق الفطری اسباب کے تحت پیدا کیے ہوئے نہیں ہو سکتے۔ اب اس دلیل کو لیجیے، جو طبعیاتی تحقیق کے حوالے سے پیش کی گئی ہے۔ یعنی کائنات کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں جو واقعات ہورہے ہیں، وہ ایک متعین قانون فطرت کے مطابق ہورہے ہیں۔ اس لیے ان کی توجیہ کرنے کے لیے کسی نامعلوم خدا کا وجود فرض کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیوں کہ معلوم قوانین خود اس کی توجیہ کے لیے موجود ہیں۔ اس استدلال کا بہترین جواب وہ ہے جو ایک عیسائی عالم نے دیا۔ اس نے کہا: یعنی فطرت کا قانون کائنات کا ایک واقعہ ہے، وہ کائنات کی توجیہہ نہیں ہے۔ تمھارا یہ کہنا صحیح ہے کہ ہم نے فطرت کے قوانین معلوم کرلیے ہیں۔ مگر تم نے جو چیز معلوم کی ہے، وہ اس مسئلے کا جواب نہیں ہے، جس کے جواب کے طور پر مذہب وجود میں آیا ہے۔ مذہب یہ بتاتا ہے کہ وہ اصل اسباب و محرکات کیا ہیں، جو کائنات کے پیچھے کام کر رہے ہیں۔ جب کہ تمھاری دریافت صرف اس مسئلے سے متعلق ہے کہ کائنات جو ہمارے سامنے کھڑی نظر آتی ہے اس کا ظاہری ڈھانچہ کیا ہے۔ جدید علم جو کچھ ہمیں بتاتا ہے وہ صرف واقعات کی مزید تفصیل ہے نہ کہ اصل واقعے کی توجیہہ۔ سائنس کا سارا علم اس سے متعلق ہے کہ ”جو کچھ ہے وہ کیا ہے۔“ یہ بات اس کی دسترس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page