خدا کی دریافت
Urdu book, p. 147
By Maulana Wahiduddin Khan
کیوں کہ یہ توجیہ فوراً یہ سوال پیدا کرتی ہے کہ ڈیزائنر نے اگر کائنات کو بنایا تو خود ڈیزائنر کو کس نے بنایا: Who designed the designer ”اگر زندگی کی کوئی آخری معنویت (ultimate meaning) ہے، جیسا کہ میں یقین رکھتا ہوں، تو یہ جواب خود نیچر کے اندر ملنا چاہیے، نہ کہ اُس سے باہر۔ کائنات ایک محکم کائنات ہو سکتی ہے، لیکن اگر ایسا ہے تو کائنات نے خود ہی اپنے آپ کو ایسا بنایا ہے۔“ وضاحت الہیات کے معاملے میں جدید ذہن سخت کنفیوژن کا شکار ہے۔ اس کا ایک اندازہ پروفیسر پال ڈیوی ز کے مذکورہ مضمون سے ہوتا ہے۔ ملحد فلاسفہ اکثر یہ کہتے رہے ہیں کہ اگر مذہبی عقیدے کے مطابق ، خدا نے کائنات کو بنایا یا تو خود خدا کو کس نے بنایا۔ مگر یہ سوال مکمل طور پر ایک غیر منطقی (illogical) سوال ہے۔ یہ منطق (logic) کی نفی ہے۔ مزید یہ کہ مذکورہ اعتراض ایک کھلی تضاد فکری پر قائم ہے۔ یہ لوگ خود تو کائنات کو بغیر خالق کے مان رہے ہیں، مگر خالق کو ماننے کے لیے وہ ایک خالق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حالاں کہ کائنات کا وجود اگر بغیر خالق کے ممکن ہے تو خالق کا وجود بھی بغیر خالق کے ممکن ہونا چاہیے۔ عقلی موقف خدا کے وجود کے معاملے میں اصل غور طلب بات یہ ہے کہ خالص عقلی نقطہ نظر سے ہم کیا موقف اختیار کر سکتے ہیں، اور کیا نہیں۔ اس کے سوا کوئی اور طریقہ اس معاملے میں سرے سے قابلِ عمل ہی نہیں ۔ یہ ایک مسلّم بات ہے کہ کائنات میں انتہائی معیاری حد تک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader