Urdu book · خدا کی دریافت

کون کنٹرول کرے

Urdu book, p. 183

By Maulana Wahiduddin Khan

کون کنٹرول کرے سر جولین ہکسلے (Sir Julian Sorell Huxley, 1887-1975) کی ایک کتاب ہے جس کا نام ”مذہب بغیر الہام“ ہے: Julian Huxley: Religion Without Revelation (1957), Harper, p. 393 مصنّف نے اس کتاب میں یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ مذہب (بمعنی انسانی طریقہ) الہام خداوندی کی بنیاد پر قائم کرنے کا دور ختم ہو گیا۔ اب انسان خود اپنا مذہب بنا رہا ہے۔ اس مذہب کی بنیاد عقل (ریز ن) پر ہے، اور اس کا نام ہیومنزم ہے۔ مصنّف کے نقطہ نظر کا خلاصہ اس کے ان الفاظ میں ہے ۔ موجودہ زمانے میں انسان نے بڑی حد تک خارجی فطرت کی طاقتوں کو جاننے، ان کو کنٹرول کرنے اور ان کو استعمال کرنے کی بابت سیکھ لیا ہے۔ اب اس کو خود اپنی فطرت کی طاقتوں کو جاننے اور ان کو کنٹرول کرنے اور ان کو استعمال کرنے کی بابت سیکھنا ہے: Man has learnt in large measure to understand, control and utilize the forces of external nature: he must now learn to understand, control and utilize the forces of his own nature . یہی موجودہ زمانے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملحدین کا عام نظریہ ہے۔ مگر یہ لفظی تک بندی کے سوا اور کچھ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ خارجی مادے کو کنٹرول کرنا جتنا ممکن تھا، اتنا ہی یہ ناممکن ہے کہ انسان خود اپنی فطرت کو کنٹرول کرے۔ مادہ خود اپنے آپ کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔ اسی طرح انسان بھی خود اپنے آپ کو کنٹرول

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page