خاتمہ
Urdu book, p. 192
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے۔ مثلاً شمسی نظام کے بارے میں قدیم جیو سینٹرک (geocentric) تھیوری ختم ہوگئی، اور اس کی جگہ ہیلیو سینٹرک (heliocentric) تھیوری آگئی۔ اسی طرح ماڈرن کیمسٹری کے ظہور کے بعد قدیم آلکیمی (alchemy) ختم ہوگئی۔ اسی طرح ماڈرن اسٹرا نومی (astronomy) کے ظہور کے بعد قدیم اسٹالوجی (astrology) کا خاتمہ ہوگیا، وغیرہ۔ مذکورہ اعتراض بھی اسی نوعیت کا ایک اعتراض ہے، اور اب یقینی طور پر اس کا خاتمہ ہو جانا چاہیے۔ گلیلیو سترھویں صدی عیسوی کا اٹلیین سائنٹسٹ تھا۔ اس نے قدیم ٹالی (ptolemy) کے نظریے سے اختلاف کرتے ہوئے یہ کہا کہ زمین شمسی نظام کا سنٹر نہیں ہے، بلکہ زمین ایک سیارہ ہے، جو سورج کے گرد مسلسل گھوم رہا ہے۔ یہ نظریہ مسیحی چرچ کے عقیدے کے خلاف تھا۔ اس وقت مسیحی چرچ کو پورے یورپ میں غلبہ حاصل تھا۔ چنانچہ مسیحی عدالت (inquisition) میں گلیلیو کو بلایا گیا، اور سماعت کرنے کے بعد اس کو سخت سزا دی گئی۔ بعد کو اس کی سزا میں تخفیف کر کے اس کو اپنے گھر میں نظر بند (house arrest) کر دیا گیا۔ گلیلیو اسی حال میں 8 سال تک رہا، یہاں تک کہ 1642ء میں وہ اندھا ہو کر مر گیا۔ جیو سینٹرک نظریہ اب سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں غلط ثابت ہو چکا ہے۔ چنانچہ اس واقعے کے تقریباً 400 سال بعد مسیحی چرچ نے اپنے عقیدے پر نظر ثانی کی۔ اس کو محسوس ہوا کہ گلیلیو کا نظریہ صحیح تھا، اور مسیحی چرچ کا عقیدہ غلط تھا۔ اس کے بعد مسیحی چرچ نے سائنٹفک کمیونٹی سے معافی مانگی، اور اپنی غلطی کا اعلان کر دیا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader