Urdu book · خدا کی دریافت
کائناتی وحدت
Urdu book, p. 235
By Maulana Wahiduddin Khan
انسان کو ماننا بلا تشبیہ "چھوٹے خدا" کو ماننا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے وہ "بڑے خدا" کو نہ مانے۔ ہر شخص جو خدا کو نہیں مانتا، وہ یقیناً اپنا اقرار کرتا ہے۔ وہ انسانی وجود کو تسلیم کرتا ہے۔ جو شخص انسان کو مان رہا ہو، اس کے لیے خدا کو نہ ماننے کی کوئی دلیل نہیں۔ انسان کے وجود کا اقرار کر کے وہ خدا کے وجود کا بھی اقرار کر چکا ہے، خواہ وہ اپنی زبان سے اس کا اظہار کرے یا نہ کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا کا انکار خود اپنا انکار ہے، اور کون ہے جو خود اپنا انکار کر سکے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader