Urdu book · خدا کی دریافت

ریاضیاتی دنیا

Urdu book, p. 254

By Maulana Wahiduddin Khan

کے کام کا اگر ایک مشترکہ عنوان دینا ہو تو وہ یہ ہوگا ــــ کائنات میں ریاضیاتی نظام کی تلاش: Searching for mathematical order in the universe. تمام سائنس دانوں کا یہ مشترک عقیدہ ہے کہ کائنات میں ریاضیاتی قطعیّت کی حد تک نظم اور ترتیب ہے۔ ایک سائنس داں اپنی تحقیق پر اس وقت بالکل مطمئن ہو جاتا ہے، جب کہ وہ اپنی تحقیق کو ریاضیاتی سانچے میں ڈھال لے۔ ریاضیاتی تصدیق سائنس داں کے نزدیک اس کے نظریے کی صداقت کا آخری ثبوت ہے۔ سائنس دانوں کی جماعت کائنات کے مطالعے میں ریاضی کو اسی طرح استعمال کرتی ہے، جس طرح سناروں کی جماعت اصلی اور نقلی سونے کے لیے کسوٹی (touchstone) کو استعمال کرتی ہے۔ سنار کسوٹی (touchstone) کی تصدیق کے بعد سونے کا سونا ہو نا مان لیتا ہے۔ اسی طرح سائنس داں ریاضی کی تصدیق کے بعد نظریے کا صحیح نظریہ ہونا تسلیم کر لیتا ہے۔ ریاضیاتی اور کائناتی نظام کے درمیان یہ مطابقت کیوں ہے۔ بعض سائنس دانوں نے یہ سوال اٹھایا ہے۔ ان کے ایک طبقے نے اس کا براہ راست جواب دیے بغیر اس کو مزید ایک سوال پر ختم کر دیا ہے ــــ کیا کائنات ایک ریاضیاتی ذہن کی تخلیق ہے: Was the universe created by mathematical mind? کچھ سائنس دانوں نے اس کا مثبت جواب دیا ہے۔ سر جیمز جینز فلکی طبیعیات کا ایک مشہور عالم ہے۔ اس نے 1932 میں کہا کہ بہ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کائنات کا نقشہ ایک خالص ریاضی داں نے تیار کیا تھا: In 1932, Sir James Jeans, an astrophysicist: “the universe appears to have been designed by a pure mathematician.” (Encyclopedia Britannica (1984) V. 15, p. 531)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page