فطرت کی آواز
Urdu book, p. 279
By Maulana Wahiduddin Khan
فطرت کی آواز خدا انسانی فطرت کی آواز ہے۔ عام حالات میں یہ آواز چھپی رہتی ہے۔ مگر جب زندگی میں کوئی نازک لمحہ آتا ہے تو یہ آواز جاگ اٹھتی ہے۔ تاریخ میں بے شمار مثالیں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی انسان اس فطرت سے خالی نہیں۔ اس قسم کی چند مثالیں ذیل میں دی جارہی ہیں۔ فلم ایکٹرس جینا لولو برائیگیڈا (Gina Lollobrigida, b. 1927) ایک اٹالین فلم ایکٹرس ہے۔ جنوری 1975ء میں وہ ہندوستان آئی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں ایک اخباری رپورٹر سے اس کا سوال وجواب یہ تھا: To a question whether she believed in God, Gina said: I believe in God, I believe in God, more when I am on an aeroplane. (The Times of India, 3 January 1975) ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ خدا کو مانتی ہے، جینا نے کہا: میں خدا کو مانتی ہوں، میں خدا کو مانتی ہوں، اس وقت اور بھی زیادہ جب میں ہوائی جہاز میں ہوتی ہوں۔ آدمی جب ہوائی جہاز میں اڑ رہا ہو تو اس وقت وہ مکمل طور پر ایسے خارجی اسباب کے رحم و کرم پر ہوتا ہے جن کے توازن میں معمولی فرق بھی اس کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے۔ انسان کی یہی بے چاری سمندری سفروں میں بھی ہوتی ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: "کیا تم دیکھتے نہیں کہ کشتی سمندر میں اللہ کے فضل سے چلتی ہے، تا کہ وہ تمہیں اپنی قدرتیں دکھائے۔ در حقیقت اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader