Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کی دریافت

Urdu book, p. 280

By Maulana Wahiduddin Khan

کرنے والا ہو۔ اور جب سمندر میں ان لوگوں کو موجیں بدلیوں کی طرح گھیر لیتی ہیں تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں، اپنے دین کو اسی کے لیے خالص کر کے۔ پھر جب وہ بچا کر انھیں خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کوئی اعتدال پر رہتا ہے، اور ہماری نشانیوں کا انکار ہی کرتا ہے جو عہد اور ناشکرا ہے۔ (31:31-32) کوئی شخص خواہ کتنا ہی سرکش اور منکر کیوں نہ ہو، جب مشکل حالات پڑتے ہیں تو وہ بے اختیار خدا کو پکار اٹھتا ہے۔ یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا انسانی فطرت کی آواز ہے۔ روس میں اشتراکی انقلاب اکتوبر 1917ء میں آیا، اور تقریباً 74 سالوں کے بعد 1991 میں وہ ٹوٹ گیا۔ اس درمیان اشتراکی حکومت نے میڈیا، اور اسکول کو اینٹی مذہب پروپیگنڈے سے فلڈ (flood) کر دیا۔ اشتراکی نظریے کے مطابق مذہب، سرمایہ داری نظام کا ضمیمہ (appendix) تھا۔ سرمایہ داری نظام کے خاتمے کے بعد قدرتی طور پر اس کے ضمیمے کو بھی ختم ہو جانا چاہیے۔ روسی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے مذہب کو روس سے ختم کر دیا ہے۔ مگر حیرت انگیز بات ہے کہ مذہب اب بھی وہاں زندہ ہے۔ حتی کہ روس کی جدید نسل میں دوبارہ مذہب پروان چڑھ رہا ہے۔ ذیل میں اس سلسلے کے چند واقعات نقل کیے جاتے ہیں۔ جوزف اسٹالن اس سلسلے میں ایک دلچسپ واقعہ روسی ڈکٹیٹر مارشل اسٹالن (1964-1879ء) کا ہے۔ اسٹالن خدا کا منکر تھا۔ مگر اس کی زندگی میں ایسے واقعات ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ مشکل اوقات میں وہ بے اختیار خدا کو یاد کرنے لگتا تھا۔ ونسٹن چرچل (1965-1874) نے دوسری جنگ عظیم کے موقع پر اگست 1942ء میں ماسکو کا سفر کیا تا کہ ہٹلر کے خلاف دوسرا محاذ (سکنڈ فرنٹ) قائم کرنے کے لیے روسی لیڈروں سے گفتگو کرے ۔ چرچل نے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page