Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کی نشانیاں

Urdu book, p. 292

By Maulana Wahiduddin Khan

والا ہے۔ یہ سوالات ہر سوچنے والے انسان کے اوپر منڈلا رہے ہیں۔ وہ ان کی حقیقت تک پہنچنا چاہتا ہے۔ مگر انسان کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ ان سوالات کا جواب دور بینی مشاہدات اور لیپوریٹری کے تجربات میں ڈھونڈ رہا ہے۔ حالاں کہ ان سوالات کا جواب پیغمبر کے الہام کے سوا کہیں اور موجود نہیں۔ جس کائنات میں اتنی زیادہ دنیا ئیں ہوں کہ صرف ان کا نام لینے کے لیے تین سوکھرب (Trillion 30) سال سے زیادہ مدت درکار ہو۔ اس کی حقیقت کو وہ انسان کیوں کر دریافت کر سکتا ہے، جو پچاس سال یا سو سال زندگی گزار کر مر جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ خالق ہی اس راز کو کھول سکتا ہے، اور اسی نے پیغمبر کے ذریعے اس کو کھولا ہے۔ ے ورسقات بولے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page