Urdu book · خدا کی دریافت
تبصره
Urdu book, p. 296
By Maulana Wahiduddin Khan
لائے ہوئے دین میں موجود ہے۔ اسلام اسی مذہب کا غیر محرف ایڈیشن ہے جس کو تم محرف مذاہب میں ناکام طور پر تلاش کر رہے ہو۔ دنیا کے موجودہ حالات دیکھیے، تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے لوگوں کو لاکر اپنی رحمت کے دروازے پر کھڑا کر دیا ہے۔ وہ لوگوں کو مجبور کر کے انھیں دین حق میں داخل کرنا چاہتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آسمان سے لوگوں کی ہدایت اتر چکی ہے۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ حق کو طالبان حق تک پہنچا دیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader