Urdu book · خدا کی دریافت

ایلین کی تلاش

Urdu book, p. 316

By Maulana Wahiduddin Khan

ایلین کی تلاش اسٹفن ہاکنگ (Stephen Hawking) موجودہ زمانے کا ایک ممتاز برٹش سائنس داں ہے۔ کائنات کے طویل مطالعے کے بعد اس نے کہا کہ میرا ریاضیاتی ذہن یہ بتاتا ہے کہ زمین کے ماورا بھی انسان کے مانند کوئی ذہین وجود ہونا چاہیے۔ اس وجود کو اس نے اجنبی زندگی (Alien life) کا نام دیا ہے۔ اس معاملے میں اسٹفن ہاکنگ کی سادہ منطق یہ ہے کہ ہماری کائنات میں تقریباً ایک سو بلین کہکشاںیں ہیں۔ ہر کہکشاں میں کئی سو بلین ستارے ہیں۔ اتنی بڑی کائنات میں یہ بات ناقابلِ قیاس ہے کہ صرف زمین وہ واحد سیارہ ہو، جہاں زندگی کا ارتقا ہوا ہے۔ میرے ریاضیاتی ذہن کے مطابق، ستاروں کی یہ عظیم تعداد ہی اس نظریے کو پوری طرح معقول ماننے کے لیے کافی ہے: سیارۂ زمین پر ذہین وجود کا ہونا، اولاً جس چیز کو ثابت کرتا ہے، وہ استثنا (exception) ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس استثنا کی توجیہ کیا ہے۔ اسٹفن ہاکنگ نے ارتقا (evolution) کے مفروضہ نظریے کو توجیہ کی بنیاد قرار دیا ہے۔ مگر زیادہ معقول بات یہ ہے کہ اس استثنا کی توجیہ مداخلت (intervention) کی بنیاد پر کی جائے۔ کیوں کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page