Urdu book · خدا کی دریافت

زیرو ڈفکٹ کائنات

Urdu book, p. 44

By Maulana Wahiduddin Khan

موجود ہے۔ مثلاً اگر آپ یہ جاننا چاہیں کہ 15 اپریل 2025 کو سورج کے طلوع ہونے، اور غروب ہونے کا وقت کیا ہوگا تو پیشگی طور پر آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ 15 اپریل 2025 کو دہلی میں سورج کے طلوع اور غروب کا وقت حسب ذیل ہوگا : طلوع آفتاب (Sun rise) 05:56 غروب آفتاب (Sun set) 18:46 سورج کے طلوع و غروب کا وقت اسی صحت (accuracy) کے ساتھ ساری دنیا کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح پوری مادی دنیا کا نظام کامل صحت کے ساتھ چل رہا ہے۔ مادی دنیا کی سائنس کو اسٹرانومی، فزکس، کیمسٹری، وغیرہ کہا جاتا ہے۔ اس مادی دنیا کا ریکارڈ ہزاروں سال پہلے، اور ہزاروں سال بعد تک معلوم کیا جا سکتا ہے، اور کسی ادنیٰ فرق کے بغیر وہ یہی رہے گا۔ اس دنیا کے بارے میں اب تک کوئی فرق ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ آپ غور کیجیے کہ وہ مادی دنیا جو براہ راست خالق کے مینجمنٹ کے تحت چل رہی ہے، وہ شروع سے اب تک اسی زیروڈ فیکٹ مینجمنٹ کے اصول پر قائم ہے۔ اس کے مقابلے میں انسان کی دنیا میں، انسان جو منصوبہ بناتا ہے، مثلاً انڈسٹری کی دنیا، وہاں انتہائی کوشش کے باوجود زیرو ڈ فیکٹ مینجمنٹ کا نظام نہ ہوسکا۔ یعنی ایک طرف اسپیس میں ڈیوائن مینجمنٹ کو دیکھیے، جو زیرو ڈ فیکٹ مینجمنٹ کے اصول پر مسلسل چل رہا ہے۔ دوسری طرف ہیومن مینجمنٹ کو دیکھیے۔ اس دوسری دنیا میں تقریباً ایک صدی کی مسلسل کوشش کے باوجود زیرو ڈ فیکٹ مینجمنٹ کا نظام قائم نہ ہوسکا۔ اس معاملے میں اگر آپ کو ہیومن مینجمنٹ کا تجربہ جاننا ہو، تو آپ انٹرنیٹ پر موجود اس مضمون کو پڑھیے : Zero Defects, a term coined by Mr. Philip Crosby in his book “Absolutes of Quality Management” has emerged as

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page