Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کا وجود

Urdu book, p. 61

By Maulana Wahiduddin Khan

کائنات بلاشبہ ایک بامعنی کائنات (meaningful world) ہے۔ سائنس داں وہ لوگ ہیں، جو کائنات کا نہایت گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ عام انسان کے مقابلے میں کائنات کی معنویت سے بہت زیادہ واقف ہوتے ہیں۔ چنانچہ سائنس دانوں نے عام طور پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ سائنس داں اپنے مخصوص مزاج کی بنا پر ”خدا“ (God) کا لفظ بولنے سے احتراز کرتے ہیں۔ لیکن نام کے بغیر وہ اس حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔ مثلاً برٹش سائنس داں سر آرتھر ایڈنگٹن (وفات 1944) نے اس حقیقت کا اعتراف یہ کہہ کر کیا ہے کہ کائنات کا مادہ ایک ذہین مادہ ہے: The stuff of the world is mind-stuff اسی طرح برٹش سائنس داں سر جیمز جینز (وفات 1947) نے 1930 میں ایک کتاب لکھی تھی۔ اس کا ٹائٹل تھا: The Mysterious Universe اس کتاب میں اس نے لکھا ہے کہ کائنات ایک ریاضیاتی ذہن (mathematical mind) کی شہادت دیتی ہے۔ برٹش عالم فلکیات سر فریڈ ہائل (وفات 2001) نے اس حقیقت کا اعتراف یہ کہہ کر کیا ہے کہ ہماری کائنات ایک ذہین کائنات (intelligent universe) ہے۔ امریکی سائنس داں پال ڈیویوز (Paul Davies) نے اقرار کیا ہے کہ کائنات کے پیچھے ایک باشعور ہستی (conscious being) موجود ہے۔ خدا کا وجود بلاشبہ اسی طرح ایک ثابت شدہ واقعہ ہے، جس طرح کوئی اور ثابت شدہ واقعہ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا کا وجود صرف ایک پُر اسرار عقیدہ کی بات نہیں۔ خدا کا وجود اسی طرح ایک علمی مسلمہ ہے، جس طرح کوئی اور علمی مسلمہ۔ اب یہ سوال ہے کہ خدا ایک ہے یا کئی خدا ہیں، جو کائنات کی تخلیق اور اس کے نظام کے ذمّے دار ہیں۔ دوسرے لفظوں میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page