معرفت تخلیق
Urdu book, p. 110
By Maulana Wahiduddin Khan
قسم کا اعلان صرف آخرت میں ہوگا۔ البتہ صاحبِ معرفت افراد اِس کو پہچانیں گے اور اِس کے ساتھ دے کر آخرت کے انعام کے مستحق قرار پائیں گے۔ اخوانِ رسول کا معاملہ کوئی پر اسرار معاملہ نہیں۔ قرآن اور حدیث کے مطالعے سے اِس کو یقینی طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ انسانی تاریخ دو بڑے دوروں (periods) میں تقسیم ہے، روایتی دور، اور سائنسی دور۔ امتِ مسلمہ سے ہر زمانے میں ایک ہی کام مطلوب ہے، اور وہ دعوت الی اللہ کا کام ہے۔ روایتی دور میں جن لوگوں نے اِس کام کو پیغمبرانہ نمونے کے مطابق انجام دیا، وہ اصحابِ رسول کہے جاتے ہیں۔ اِسی طرح بعد کے سائنسی دور میں جو لوگ دعوت کے کام کو پیغمبرانہ نمونے کے مطابق انجام دیں، وہ اخوانِ رسول قرار پائیں گے۔ مزید مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اصحابِ رسول نے جو کام انجام دیا، وہ قرآن کے الفاظ میں، اظہارِ دین (48: 29) کا کام تھا۔ بعد کے زمانے میں اخوانِ رسول جو کام انجام دیں گے، وہ حدیث کے الفاظ میں، ادخالِ کلمۂ اسلام کا کام ہوگا (مسند احمد، حدیث نمبر 23814)۔ ادخالِ کلمہ کا لفظ اپنے آپ یہ متعین کر رہا ہے کہ اِس کا زمانہ کیا ہوگا۔ دنیا کے تمام چھوٹے اور بڑے گھروں میں ادخالِ کلمہ کا کام صرف اُس وقت انجام دیا جا سکتا ہے جب کہ اُس کے لیے اُس کے موافق اسباب پیدا ہو چکے ہوں۔ مثلاً عالمی کمیونیکیشن، مذہبی آزادی، وغیرہ۔ موجودہ زمانے میں یہ تمام اسباب پیدا ہو چکے ہیں، اِس لیے یقینی ہے کہ وہ زمانہ اب وقوع میں آچکا ہے جب کہ اخوانِ رسول کی جماعت ظاہر ہو اور وہ نئے مواقع کو استعمال کر کے عالمی ادخالِ کلمہ کا کام انجام دے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سارا کام بشر کی سطح پر ہوگا، نہ کہ فوق البشر کی سطح پر۔ اصحابِ رسول بشر تھے۔ انھوں نے بشر کی سطح پر اپنے رول کو انجام دیا۔ اصحابِ رسول کو اُن کے معاصرین میں سے صرف اُن لوگوں نے پہچانا جو یہ جانتے تھے کہ اصحابِ رسول بشر ہیں، نہ کہ فوق البشر۔ اِسی طرح بعد کے زمانے میں اخوانِ رسول کا رول بھی بشر کی سطح پر ہوگا۔ اِس بنا پر اخوانِ رسول کو پہچاننے اور اُن کا ساتھ دینے کی توفیق صرف وہ لوگ پائیں گے جو اُن کو بشر کی سطح پر پہچاننے کی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader