Urdu book · منصوبہ بند عمل

متعلق اور غیر متعلق میں فرق کرنا

Urdu book, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

ادنیٰ تغیر کو وہ برداشت نہیں کرتے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اگر کعبہ کی عمارت میں تغیر کرتے تو اندیشہ تھا کہ لوگ اس کا تحمل نہ کر سکیں گے، اور اس کا منفی نتیجہ برآمد ہوگا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عرب میں توحید کا دین قائم کرنے کا جو عمل جاری ہے، وہ درمیان میں جیر ڈائز (jeopardize) ہو جائے گا، اور اصل مشن کو سخت نقصان پہنچے گا۔ اسلام میں رعایتِ عوام کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اس کو قرآن میں تالیف قلب (التوبہ: 60) کہا گیا ہے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ تالیفِ قلب اسلام کا ایک اہم اصول ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوتی مشن کے دوران ہمیشہ متعلق (relevant) اور غیر متعلق (irrelevant) کے درمیان فرق کیا۔ آپ نے کبھی ایسا نہیں کیا کہ ایک غیر اہم چیز کی خاطر آپ اہم کو نظر انداز کر دیں۔ آپ کے سامنے ہمیشہ اصل نشانہ ہوتا تھا، اور جو چیز اصل نشانے کی نسبت سے غیر اہم ہو، اس کو آپ ہمیشہ نظر انداز کر کے اصل نشانے پر قائم رہتے تھے۔ یہ اصول ایک دائمی اصول ہے، اور اسی اصول کا نام وزڈم ہے۔ پیغمبرِ اسلام کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے بعد راقم الحروف نے وزڈم کی یہ تعریف دریافت کی ہے: Wisdom is the ability to discover the relevant after sorting out the irrelevant. ڈاکٹر مائیکل ہارٹ (Dr. Michael H Hart) نے اپنی کتاب دی ہنڈریڈ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page