متعلق اور غیر متعلق میں فرق کرنا
Urdu book, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
مراد وہ طریقہ ہے جو با آسانی قابل عمل ہو۔ یعنی وہ طریقہ جو کوئی نیا مسئلہ پیدا نہ کرے، جس پر غیر نزاعی (non-controversial) انداز میں عمل کرنا ممکن ہو۔ اس حدیث سے کامیاب منصوبہ بندی کا ایک اہم اصول معلوم ہوتا ہے۔ وہ یہ کہ وہ منصوبہ پوری طرح قابل عمل ہو۔ وہ کوئی نزاع پیدا کرنے والا نہ ہو۔ وہ ایک نتیجہ خیز طریقہ کار ہو۔ ایسا نہ ہو کہ کہنے میں تو وہ ایک خوبصورت بات معلوم ہو، لیکن جب اس کو عمل میں لایا جائے تو وہ صرف مسائل میں اضافہ کرنے کا سبب بن جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلے منصوبے میں اس تجربے کا موقع ہوتا ہے کہ کیا چیز قابل عمل (workable) ہے، اور کیا چیز قابل عمل نہیں۔ اس لحاظ سے دوسرے منصوبے کا فائدہ یہ ہے کہ بے نتیجہ عمل سے اپنے کو بچایا جائے، اور صرف نتیجہ خیز پہلوؤں کو سامنے رکھ کر اپنے عمل کی نئی منصوبہ بندی کی جائے۔ تا کہ پہلا منصوبہ اگر بے نتیجہ ثابت ہوا تھا تو دوسرا منصوبہ نتیجہ خیز ثابت ہو۔ جو مقصد اگر پہلے منصوبے میں نہیں ملا تھا تو اس کو دوسرے منصوبے کے تحت حاصل کر لیا جائے۔ اس کے مطابق یہ کہنا صحیح ہوگا کہ پہلے منصوبے کے وقت غلطی قابل معافی ہوسکتی ہے۔ لیکن دوسرے منصوبے کے وقت غلطی قابل معافی نہیں۔ اس اعتبار سے دوسرے منصوبے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو شروع کیا جائے۔ غلطی کا کھلا اعتراف کیے بغیر دوسری منصوبہ بندی سرے سے منصوبہ بندی ہی نہیں، بلکہ وہ نقصان میں اضافہ کے ہم معنی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader