Urdu book · منصوبہ بند عمل

دانش مندی کی ضرورت

Urdu book, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

مقری آف قرآن بنے تھے ، اب ہمیں ڈسٹری بیوٹر آف قرآن بننا ہے۔ یہ اشاعت قرآن کے معاملے میں ری پلاننگ کی ایک مثال ہے۔ دور جدید دورِ جدید کے مسلمانوں کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ وہ بہت بڑے پیمانے پر اس ذہنیت کا شکار ہیں، جس کو انا کرونزم (anachronism) کہا جاتا ہے، یعنی خلاف زمانہ حرکت ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ان کو ماضی سے کام کا جو ماڈل وراثتی طور پر ملا ہے ، وہ ابھی تک اس سے باہر نہیں آئے۔ وہ زمانے سے بے خبری کی بنا پر قدیم ماڈل کو جدید دور میں دہرارہے ہیں۔ مگر یہ طریقہ کوئی مثبت نتیجہ پیدا کرنے والا نہیں۔ مثلاً قدیم زمانے میں اصلاح کے لیے فتوٰی کی زبان رائج تھی۔ آج کے علماء بدستور اسی ماڈل کو اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اسی بنا پر وہ تکفیر کا طریقہ اختیار کرتے ہیں ۔ وہ جس کو غلط سمجھتے ہیں ، اس کے خلاف کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں ، اور اس کے قابلِ گردن زدنی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ حالاں کہ اب کسی بھی درجے میں ان طریقوں سے کوئی اصلاح ہونے والی نہیں۔ یہ زمانہ عقلی استدلال (rational argument) کا زمانہ ہے۔ اب آج کے لوگوں کے لیے صرف عقلی استدلال مؤثر ہوسکتا ہے۔ موجودہ زمانے میں فتوٰی کی زبان ورک (work) کرنے والی نہیں۔ اسی طرح موجودہ زمانے کے مسلمان بڑے پیمانے پر اسلامی مقصد حاصل کرنے لیے جہاد کے نام پر تشدد کی تحریکیں چلا رہے ہیں۔ حالاں کہ اب وہ زمانہ ختم

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page